حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زینب کبریٰ (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام میں اردو زبان خواتین کے لئے خصوصی محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔
آستان نیوز کے مطابق، جشن کی یہ تقریب مورخہ 19 نومبر2023 کو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر(غدیرہال) میں منعقد کی گئی جس میں 170 اردوز بان زائرین و مجاورین نے شرکت فرمائی،تقریب کا آغاز حرم امام رضا(ع) کے مشہور قاری قرآن نے تلاوت کلام اللہ سے کیا جس کے بعد بچیوں کے گروپ ’’خورشید ہشتم‘‘ نے قصیدے پڑھے۔
اس تقریب میں محترمہ خانم نقوی نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور فضائل پر خطاب کیا ،محفل جشن میں منقبتیں اور قصیدےبھی پڑھے گئے ،اختتام پر زائرین و مجاورین کو متبرک تحائف سے نوازا گیا۔